راولپنڈی ۔(نمائندہ خصوصی ):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنر ل سٹاف کرنل ،جنرل سرگئی یورووچ اسٹراکوف نے ملاقات کی جس میں فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا ، ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل سرگئی یورووچ اسٹراکوف جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔