اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد شہر کے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ کو اسلام آباد کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، امن وامان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔