اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد کا فضائی جائزہ لیا ۔ وزیر داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان موقع پر وزیر داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔