کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)سابق فرسٹ کلاس کرکٹراور سینئر نائب صدر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اقبال وارث خان نے کہا ہے کہ ویٹریز کرکٹرز اور شوبز کے درمیان میچز ہونے چاہئے،اور ملک میں ہر بڑے دن ،یوم پاکستان،جشن آذادی ، یوم دفاع پاکستا ن اور قائد اعظم ڈے پر کھیلوں کے مقابلے اچھی کاوش ہے، ماضی میں ایسا طرح کے ایونٹ منعقد ہوتے تھے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اقبال وارث نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یوم پاکستان(23مارچ)کے مناسبت سے ایک فیسٹیول میچ سابق کرکٹرز کسٹم الیون اور گورنر الیون کے مابین کھیلا گیا، جس میں میں نہ صرف کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں شریک ہوئے بلکہ دو سابق ہاکی اولمپیئن نے بھی حصہ لیا تھا۔ جن میں نمایاں نام اے ڈی سی اولمپیئن اصلاح الدین، کلکٹر سہیل افضل، کلکٹر آصف مرغوب صدیقی، کسٹم کے ممبر شوکت علی، اے ڈی سی نسیم مغل، سابق ڈپٹی کلکٹر کسٹم ، کرکٹ میں ٹائیگر کے نام مشہور قومی وکٹ کیپر بلے باز سلیم یوسف، معراج علوی ، آسٹریلیا کے خلاف نیاز کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد دنیائے کرکٹ میں ون ڈے کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے والے سابق عالمی ریکارڈ ہولڈر پاکستانی فاسٹ بولر آصف آباد اسپورٹس کلب کے فاسٹ بولر جلال الدین، فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال وارث خان، فرسٹ کلاس کرکٹر مظفر عباسی، کسٹم کرکٹ ٹیم کے فرسٹ منیجر خالد محمود جونیئر، اسفر نور، فرسٹ کلاس کرکٹر اکبر عالم سبحانی، صلاح الدین آزاد اور آخری سابق اے ڈی سی، اور اولمپیئن حسن سردار اس گروپ فوٹو میں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خالد محمود جونیئر جو کسٹم ٹیم کے پہلے منیجر بھی تھے ان کی کسٹم کی کرکٹ کے لئے خدمات ناقاب فراموش ہے ، کرکٹ کی بہتری میں نمایاں خدمات کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔