اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پا کستان براڈکاسٹنگ کا رپوریشن (پی بی سی) نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت ریڈیو پاکستان سے عارضی بنیادوں پر بھرتی 48ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ۔ یہ ملازمین 2023سے ماہانہ یا 21روز کی بکنگ کی بنیاد پر بطور سب انجنیئر ‘آئی ٹی ٹیکنیشن ‘ اسسٹنٹ‘ ایل ڈ ی سی ‘ سیلز اسسٹنٹ‘اور دیگر عہدوں پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ڈپٹی کنٹرولر پرسانل جواد احمد قریشی نے ڈی جی کی منظوری کے بعد ان ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا یہ بر طرفیاں وزارت خزانہ اور اطلاعات کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔بر طرفی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل تصور کیا جا ئے گا۔