کیگالی، روانڈا۔(نمائندہ خصوصی )نسٹی ٹیوٹ آف آرکٹیکٹس پاکستان ( آئی اے پی ) نے 2024کامن ویلتھ ایسوسی ایشن آف آرکٹیکس ( سی اے اے ) سمپوزیم اور جنرل اسمبلی کے کامیاب اختتام کا اعلان کیا ہے .کیگالی روانڈا میں منعقد ایونٹ کی میزبانی روانڈا انسٹی آف آرکٹکٹس نے کی جس میں دنیا بھر سے 300سے زائد مندوبین نے اہم موضوع ” تعلیم، پالیسی اور طرز عمل: کامن ویلتھ میں پائیدار شہری ترقی پر اعلامیہ میں پیش رفت”پر سیرحاصل گفتگو کی۔آئی اے پی نے گالا ڈنر کے دوران قابل ذخر کامیابیوں کا جشن منایا جہاں 16طالب علموں کو معتبر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان طلبہ میں ولید اشفاق ( کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور)، نعمان اعوان اور نہیال احمد شامل ہیں جبکہ 13طالب علموں تعریفی ایوارڈز دیئے گئے۔ یہ شاندار کامیابی کلیم اے صدیقی ،سابق صدر سی اے اے کی رہنمائی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔اس کے علاوہ فن تعمیر کے میدان میں گرانقدر خدمات کیلئے معروف ماہر تعمیرات اے آر یاسمین کو سی اے اے رابرٹ میتھیو لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔تقریب نے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کے لیے ایک اہم لمحہ کی حیثیت اختیار کی جہاں کامیاب انتخابات کے نتیجے میں مائرہ خان کو ایشیا ریجن کی نائب صدر منتخب کیا گیا اور عمر سعید کو ایجوکیشن کمیٹی کے چیئر کے طور پر تعینات کیا گیا۔تین روزہ سپموزیم میں مختلف موضوعات پر خطابات، پینل بحث و مباحثہ اور نمائشیں پیش کی گئیںسمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں اربنائزیشن ، ہائوسنگ اور ہیومن اسٹیلمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جیک گارامبے نے خطاب کیا۔اپنے کلیدی خطاب میں فلیکس اکو بوئی اور مارک اولونی نے شہری پائیداری اور جدت فن تعمیر کے طریقوں پر سیر حاصل گفتگو اور معلومات فراہم کی۔ دن بھر میں دیگر فن تعمیر کی جدید تحقیق کو مزید آگے بڑھانے کیلئے دیگر سیشنز منعقد کئے گئے۔دوسرے دن تعمیراتی تعلیم اور پائیداری پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں ” عملی صلاحیتوں کا مستقبل ” کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ منعقد ہوا۔ سی اے اے جنرل اسمبلی کا انعقاد کیا گیا جس کااختتام نئے عہدیداروں کے انتخابات کے ساتھ ہوا۔ بعدازاں ایک گالا ڈنر اور ایوارڈز تقریب منعقد کی گئی۔آخری دن کا آغاز آغا خان ایوارڈ برائے آرکٹکٹچرل ایجوکیشن کے حوالے سے ایک مارننگ بحث ومباحثہ کا انعقاد کیا گیا جس کے جس کے بعد موسمیاتی لچک، عمودی کاشتکاری اور تعلیمی فریم ورک پر سیشنز منعقد ہوئے۔ تقریب کا اختتام نمائش کے جائزے اور اختتامی استقبالیہ کے ساتھ ہوا۔ سمپوزیم نے کئی اہم نتائج اخذ کیے۔آرکٹکٹس ایجوکیشن : ماحولیات، اخلاقیات، اور سماجی و اقتصادی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے پر دوبارہ زور دیا گیا۔ترقی اور ٹیکنالوجی: شہری اور دیہی ترقی کے لیے حل اور ٹیکنالوجی کے انضمام پر زور دیا گیا۔انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان نے 2024 کے سی اے اے سمپوزیم سے حاصل شدہ بصیرتوں اور قراردادوں کو نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ پائیدار شہری ترقی کے طریقوں کو فروغ دیا جا سکے اور پاکستان کے اندر اور دولتِ مشترکہ میں تعمیراتی تعلیم کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ نتائج مستقبل کی پالیسیوں اور عملی اقدامات کو تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جو تعمیر شدہ ماحول کے لیے زیادہ پائیدار اور جدید مستقبل کی طرف پیش رفت کریں گے