پشاور( نمائندہ خصوصی )اے ایس ایف پشاور کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2.9 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق بحرین کی پرواز پر جانیوالے مسافر عفان زاہد نے مذکورہ منشیات بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر 2.9 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔