اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کےبڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے بڑے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔