اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے بزرگ صحافی مجیب الرحمان شامی کوکامیاب سرجری کے بعد صحت یاب ہونے پر گلدستہ پیش کیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور
شفقت عباس نے پیر یہاں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات عنبرین جان کی جانب سے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کو کامیاب آپریشن سے صحت یاب ہونے پر گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔