سری نگر(مانٹرنگ ڈیسک ):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں مودی انتظامیہ نے سوشل میڈیا صارفین کو حزب اللہ کے شہید قائد حسن نصر اللہ کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک باقاعدہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے اپنے ” ایکس “اکاﺅنٹ پر جاری حکمنامے میں صارفین کو خبردار کیا کہ اگر انہوںنے حسن نصراللہ کے حق میں یا اسرائیل کے خلاف مواد لوڈ کیا تو انکے خلاف قانون کی متعلقہ شکوں کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔یاد رہے کہ حسن نصرللہ کی شہادت پر سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر قصبوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ کشمیریوں نے شہید رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔