پنجگور(نمائندہ خصوصی نیٹ نیوز )پنجگور کے خدابدن علاقے میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سات نہتے بے گناہ مزدوروں کو سفاکی سے قتل کر دیاتمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے.یہ معصوم اور بے گناہ مزدور خدا بدن، پنجگور کے علاقے میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھےکالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد اپنی ناکامیوں سے پریشان، انسانیت اور اخلاقیات کی تمام اقدار بھول چکے ہیںاِن دہشت گردوں کا ن کوئی دین ہے اور نہ مذہب جو نہتے مزدوروں کو جو مزدوری کے لئے دور افتادہ علاقوں میں کام کرنے جاتے ہیں، کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیںریاست اور سیکورٹی فورسز ان بیرونی فنڈنگ پر پلنے والے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گی