لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیامحمد یوسف نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا.انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفی دے رہے ہیں، پاکستان ٹیم کے لیے خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہےان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کرکٹ کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے، جب کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ ہے.محمد یوسف نے قومی ٹیم کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا