نمائندہ۔(نمائندہ خصوصی ):کوآدینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی وزیراعظم پاکستان محترمہ مسز رومینہ خورشید عالم اور چیئرمین ہیومین رائٹس سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی ضلع حب آمد ہیلتھ اینڈ ہائیجین ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔کوآدینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی وزیراعظم پاکستان محترمہ مسز رومینہ خورشید عالم اور چیئرمین ہیومین رائٹس سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی ضلع حب آمد ہیلتھ اینڈ ہائیجین ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی ۔سینیٹر محترمہ ثمینہ ممتاز زہری نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر حب میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ طلباء میں ہیلتھ اینڈ ہائیجین کٹ تقسیم کیں، پروجیکٹ شی پاور کے عنوان سے ٹریننگ و تقریب میں بطور مہمان خاص شریک ہوئے ۔کوآرڈینیٹر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے اس موقع پر طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں کردار پر اس طرح کے ہونے والے پروگرام خوش آئند ہیں، سیلاب کے دوران ہمیں پتہ چلا کے خواتین صفائی کرنے میں اپنا خیال نہیں رکھتیں ہیں تو ان کو دیکھ کے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔چائنیز گورنمنٹ کے تعاون سے یہ پروگرام جسے شی پروگرام کا نام دیا گیا ہے ابتدائی طور پہ 4 اضلاع میں شروع کیا جارہا ہے اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ٹیچرز کو ٹریننگ دی گئی جنہوں نے طالبات کو ٹریننگ دی گئی 4 اضلاع ہیں جن میں ضلع حب ، ضلع لسبیلہ ،ضلع گوادر اور کوئٹہ شامل ہیں ۔یہ پروگرام وزیراعظم کے وژن کے مطابق اور سینیٹر ثمینہ ممتاز کے تعاون سے یہاں سے شروع کیا جارہا ہے ،موسمیاتی تبدیلی کا سامنا اس وقت پوری دنیا کو ہے اس موسمیاتی تبدیلی میں ہمیں مثبت کردار ادا کرنا ہے۔پروگرام میں رومینہ خورشید عالم کوآرڈینیٹر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی مسز نیلم حامد ، اختر محمد کھیترا ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان، منیر احمد ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ، مسز نسرین اقبال ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم برائے نسواں و دیگر نے شرکت کی۔