اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نو مریض انتقال کرگئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر نو افراد انتقال کرگئے۔
کورونا کے165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار125 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 872کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، کورونا کے 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.77 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔