لندن( نیٹ نیوز )دمدار ستارہ سوچن شان اٹلس جنوری 2023 میں چین کی سوچن شان آبزرویٹری نے دریافت کیا تھادمدار ستارہ نظام شمسی کے مضافات سے چکر لگاتا ہوا 80 ہزار سال بعد دوبارہ واپس آیا ہےدم دار اگلے دو ہفتوں کے لیے کرہ ارض پر رہنے والوں کو کھلی آنکھ سے مشاہدے کا موقع فراہم کرے گا.دمدار ستارہ آج کل صبح سویرے مشرق کی سمت افق سے معمولی اونچائی پر سورج نکلنے سے 1 گھنٹہ پہلے کھلی آنکھ سے دکھائی دیتا ہے12 اکتوبر کے بعد دمدار ستارہ شام مغرب کی سمت سورج غروب ہونے کے چند منٹوں بعد دکھائی دے گا.نایاب موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قدرت کے اس حسین نظارے کو زندگی بھر یاد رکھیے