جھڈو(نامہ نگار) جھڈو سے تعلق رکھنے والی تنظیم آرائیاں پاکستان وومن ونگ کی مرکزی چیف آرگنائزر محترمہ اسماء عامر آرائیں کو ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا دوسال کے لیے بلا مقابلہ وائس چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا ہے،عہدیدران کی نامزدگی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں مرکزی چئیر پرسن محترمہ عائشہ فاروقی،سینئیر وائس چئیرپرسن کاشف ظہیر،اور وائس چیئرپرسن کے عہدے کے لیے محترمہ اسماء عامر آرائیں کو بلا مقابلہ منتخب کیا۔علاوہ ازیں ندا عنایت نواب کو ایگزیکٹو برائے سندھ اور بقیہ ظہری کو ایگزیکٹو بلوچستان نامزد کیاگیا۔محترمہ اسماء عامر آرائیں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے صوبہ سندھ کی ثقافتی اشیاء اور ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات(ہینڈی کرافٹ) کو دنیا کے بیشتر ممالک میں روشناس کروایا اورکئی ممالک میں اسٹالز لگاکر سندھ کی ثقافت کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ سندھ کی ہنر مند،محنتی اور قابل خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کی جس پر انہیں مختلف انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔دریں اثناء محترمہ اسماء آرائیں کو مرکزی وائس چیئرپرسن ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان منتخب ہونے پر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی سردار عبدالمجید آرائیں، مرکزی صدر تنظیم آرائیں محمد جمیل آرائیں و دیگر رہنماؤں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔