لاہور( بیورو رپورٹ)چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن ایگریکلچر پراجیکٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان میں زرعی مصنوعات کی ویلیو چین کو وسعت دینے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، اگر پاکستان فصلوں کی اوسط پیداوار کو دنیا کے برابر لاتا ہے تو پاکستانی کسان اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن پاکستان کو اپنے روایتی زرعی نقطہ نظر کو تبدیل کرنے اور فصل کی پیداوار میں بہتری کے لیے میکانائزیشن اور زرعی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ہم نے کارپوریٹ فارمنگ، زراعت کی میکانائزیشن، زرعی ٹیکنالوجی کی جدت، چین اور پاکستان کے درمیان ممکنہ شعبوں وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا ۔عہدیدار کے مطابق کارپوریشن نے پنجاب اور شمالی سندھ میں پاکستان چین ریڈ چلی کنٹریکٹ فارمنگ پروجیکٹ کے تحت چھ ماڈل فارمز قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور تقریباًدو سال کے آپریشن کے ساتھ فارموں سے تخمینہ 700 ٹن خشک مرچ کی پیداوار متوقع ہے۔ اس کے علاوہ چلی پراجیکٹ نے 200 مقامی تکنیکی ماہرین کے لیے تقریباً 1000 ملازمتیں اور تربیت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔