نیویارک۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قرضوں اور لیکویڈیٹی کی پریشانی کےمنحوس چکرکو "قرض کے جال” کے بجائے "موت کا جال”قرار دیا ہے۔جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
قرضوں میں پھنسے ہوئے تقریباً100 ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ایس ڈی جیز کو حاصل کرنا ایک سراب ہے،بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچہ جسے سیکرٹری جنرل نے "اخلاقی طور پر دیوالیہ” کے طور پر بیان کیا ہے اور عالمی تجارت اور ٹیکنالوجی کے نظام کی اصلاح اور ترقی و عالمی مساوات کو فروغ دینے کے لئے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔