اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مملکت سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم نے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے لیے مملکت سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ سعودی عرب کے سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔