کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)بلدیہ عظمی کراچی میں افسران کا سنگین بحران پیدا ہوگیا،ایک ایک افسر کو تین تین عہدوں کے چارج دیکر ادارے کے امور چلائے جانے کا انکشاف، ،فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی کے اہم ترین عہدے پر موجود نایاب سعید محکمہ انجینئرنگ میں ڈائریکٹر ایڈمن اور تیسری طرف سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے ڈائریکٹرکی اہم ذمہ داریاں بھی اٹھانے پر مجبور ہوگئے ،فنانشل ایڈوائزر کی دیگر محکموں میں کی جانے والی پوسٹنگ پر ادارے کے مالی امور درہم برہم ہوکر رہ گئے جبکہ ہزاروں پنشنرز اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے تمام کام بری طرح سے متاثر ہونے لگے،بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر افسران نے ایک افسر کو ایک سے زائد عہدوں کے چارج دیئے جانے کو عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے محکموں کی ناقص کارکردگی اور انتظامی بحران کی وجوہات سامنے آگئی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی میں ایک ایک افسر کو تین تین عہدوں کے چارج دیکرایک جانب عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے تو دوسری طرف محکموں کی کارکردگی بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔کے ایم سی میں میئر اور میونسپل کمشنر کے عہدوں کے بعد سب سے اہم ترین عہدے پر موجود فنانشل ایڈوائزر نایاب سعید بھی تین تین عہدوں کی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہوچکے ہیں جس کے باعث ادارے کے مالی امور بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ ہزاروں پنشنرز اور ریٹائرڈ ہوجانے والے ملازمین کی فائلوں کی منظوریاں اور دیگر امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایڈوائزر نایاب سعید جو کہ ایس سی یو جی سروسز اکاﺅنٹ برانچ کے افسر ہیں انہیں غیر متعلقہ شعبوں کی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں جس میں بلخصوص انہیںسرفراز رفیقی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر کا بھی چارج دیدیا گیا ہے جبکہ تیسری طرف محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی میں ڈائریکٹر ایڈمن کا چارج بھی دیا گیا ہے ،دریں اثناءبلدیہ عظمی کراچی کے ایک ذمہ دار افسر کا کہنا ہے کہ کے ایم سی میں افسران نہیں بلکہ لاڈلے افسران کا بحران ہے متعدد سینئر افسران پوسٹنگ کے منتظر ہیں تاہم مبینہ ذاتی پسند اور نہ پسند کی بنیاد پر انہیں عہدوں کے چارج نہیں دیئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں میئر کراچی مرتضی وہاب نے گذشتہ روز محکمہ جاتی افسران کا اجلاس بھی طلب کیا تھا اور پوسٹنگ سے محروم افسران سے ان کی سابقہ کارکردگی کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں۔