اسلام آباد۔(کورٹ رپورٹر ):وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ کو چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جعلی قرار دے دیا۔ وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی ہے جس میں صدر مملکت کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ کو 26 اکتوبر 2024ءسے چیف جسٹس مقرر کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے اس طرح کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔