گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) گوجرانوالہ پولیس اسٹیشن صدر کامونکی کی حدود میں قائم نجی ہوٹل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ذرائع کے مطابق رانگ طرف آنے والی مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ہے جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مسافر بس لاہور کی جانب جا رہی تھی، حادثہ پیش آنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تاہم ریسکیو اہلکار نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے زخمی مسافر کو طبی امداد کے لیے گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے.