رائے پور: بھارتی فورسز نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں آپریشن کے دوران ایک خاتون سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع نارائن پور کے علاقے ابوجماد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں اور ایک خاتون کو ہلاک کردیا۔بھارتی فورسز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے ہلاک ہونے والوں کو نکسل وادی قرار دیا۔ ایک پولیس افسر نے کہاکہ خاتون سمیت تینوں افراد کو نکسل مخالف آپریشن کے دوران مارا گیا۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں تلاشی کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ تازہ واقعے سے رواں سال چھتیس گڑھ کے علاقے بستر میں مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے نکسل وادیوں کی تعداد 157ہو گئی ہے۔