نیویارک۔(مانٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے یہاں پہنچ گئے ہیں۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات
و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم وزیراعظم کے ہمراہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہیں۔