کراچی( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجوا نے اپنی رہائش گاہ پر بلوچستان سے انے والے ممتاز دانشور بی این پی کے مرکزی رہنما حسین مینگل کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور بدامنی پر مسنگ پرسن بے گناہوں کی گرفتاریاں اور خاص کر کے بڑی تعداد میں پنجابی بولنے والوں کی قتل پر مکمل گفتگو کی گئی اس موقع پر پنجابی قوم پرستوں کو خاص کر کے مدعو کیا گیا جن میں مرزا الیاس سلیم راجہ رشید کشمیری اسلم نیازی نے خصوصی شرکت کی اور پنجابیوں کی تشویشی ناک صورتحال سے بلوچستان کے رہنماؤں کو اگاہ کیا ممتاز دانشور حسن مینگل گل محمد منگی ریاض شاہد ویلین صادق نعیم شیخ فقیر ثنا اللہ گنیو الیاس حسینی مجرو کالانی رشید تاج اور دیگر کامریڈ دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی زہرانے سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے رہنما حسین مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں جتنا بلوچستان کے رہنے والوں کا ہے اتنا ہی حق پنجاب کے رہنے والوں کا بھی ہے سندھ کے رہنے والوں کا اور سرحد کے رہنے والوں کا ہے انہوں نے کہا نفرتیں ایک سازش کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہیں بلوچستان کے لوگوں کی روایات ایسی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کی نہ زبان ہوتی ہے نہ قوم ہوتی ہے نہ دھرتی ہوتی ہے نہ قوم ہوتی ہے دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے اس موقع پر پی پی رہنما رزاق باجوا بلوچستان سے ائے ہوئے مہمانوں کو خوش امدید کہا اور ان سے گزارش کی کہ بی این پی بلوچستان کی بڑی جماعتوں میں شمار ہوتی ہے اختر مینگل ایک اصول پسند عطا اللہ منگل کی اولاد اپ سب ساتھیوں کو بلوچستان میں بے گناہ شہید ہونے والے خاص کر کے پنجابی بولنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے میدان میں انا چاہیے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام اور دیگر صوبوں میں بسنے والے پنجابیوں کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اس موقع پر بلوچستان میں بے گناہ شہید ہونے والے غریب عام مزدوروں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت سے بلوچستان میں امن و امان قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا رزاق باجوا نے مزید کہا کہ پنجاب کے دانشوروں وکلاؤ اور سیاسی سماجی کارکنان کو بلوچستان کے لوگوں کے قریب انے کے لیے ایک دوسرے کے قریب انا چاہیے ایک دوسرے سے تعلقات بحال ہونے چاہیے نفرتوں کا خاتمہ ہونا چاہیے انہوں نے بلوچستان کہ عوام اور پنجاب کے عوام کے درمیان راستہ وار کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کی