لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ضلع کچہری 15 سال سے مختلف عدالتوں میں بطور ریڈر کام کرنے والا جعلی اہلکار گرفتار کر لیا گیا ،لاہور حیران کن طور پر گزشتہ 15 برس کے طویل عرصہ کے دوران شہباز نامی جعلی ملازم کسی کی نظر میں نا آسکا اور نہ ہی کبھی کوئی کاروائی سامنے آئی ،لاہور عدلیہ کے ساتھ ہی کامیاب فراڈ میں ملوث ملزم شہباز کسی دوسرے شخص کی جگہ کام کرتا رہا،لاہور شہباز نامی ملزم مختلف عدالتوں میں بطور ریڈر و عدالتی اهلكار مدد علی وٹو نامی شخص کی جگہ تعینات رہا،جعلی عدالتی اهلكار ملزم شہباز کا اتنا لمبا عرصہ مختلف عدالتوں میں تعینات رہنا حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔