نئی دہلی:(مانٹرنگ ڈیسک )بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اوران واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہاہے جبکہ مودی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہرکے مضافاتی علاقے میڑچل میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیاجہاں 80سالہ خاتون کو 36سالہ وینکٹ رائو اور اس کے دو ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی خبر پھیلتے ہی مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی شہر اجین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو سڑک کنارے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔حیرت انگیز طور پر دن دیہاڑے سڑک کنارے ہونے والے اس واقعے کے دوران لوگ ملزم کو پکڑنے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم اور ویڈیو بنانے والے کو حراست میں لے لیا۔