لندن۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے نومنتخب صدرانورا کمارا ڈیشا نائیکے کوصدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیر اعظم نے سماجی رابطے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر سری لنکا کے نومنتخب صدر انورا کمارا ڈیشا نائیکے کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے نومنتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک ۔سری لنکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سری لنکا کے صدرکے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔