لندن (نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں