کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر مرحوم عبد الرحیم شاہ کے ایصال ثواب کے لئے بروز ہفتہ بتاریخ 21 ستمبر کو چہلم کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے عصر تا مغرب قرآن خوانی اور مغرب تا عشاء نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ عشاء کی نماز کے بعد عشائیہ پیش کیا گیا۔تقریب میں سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شبر خان، نائب صدر حمید بلوچ، مشتاق میمن، جنرل سیکرٹری محمد اعظم بٹ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید میمن، راشد بندھانی، انفارمیشن سیکرٹری امین بلوچ، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین عرفان میمن، ایگزیکٹو ممبران نعمان پٹنی، جاوید پٹنی، سندھ یونین کے ممبر حاجی عزیز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔تمام کابینہ اور ایگزیکٹو ممبران نے سوگواران، بالخصوص مرحوم کے بیٹے راجہ زاہد شاہ اور بھائی محمد علی شاہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم عبد الرحیم شاہ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک عظیم رہنما تھے بلکہ اپنی کمیونٹی کے لیے ایک مثال قائم کر گئے۔ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اس کی بھرپائی ممکن نہیں، مگر ان کی یادیں اور تعلیمات ہمیشہ زندہ رہیں گی۔تقریب کے آخر میں مرحوم کی خدمات کو یاد کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔