لاہور( نمائندہ خصوصی )”گڈ لک“۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ڈی کیٹ کے اُمیدواروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھرکے امتحانی مراکز میں بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اورامتحانی مراکز کی سیکورٹی کی کڑی نگرانی کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پیارے بچوں، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، آپ کامیاب ہوں گے، ان شاء اللہ۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کو دوران امتحان کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔