لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیادنیا بھر میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ریلویز کے مطابق ایکسپریس اور میل ٹرینوں کی تمام اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی گئی ہے،تمام پسنجر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے لیے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہےحکام کا کہنا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا