اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند کو بین الاقوامی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ شاہ زیب رندنے پاکستان کانام پوری دنیامیں روشن کیا ہے۔جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند کو بین الاقوامی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ شاہ زیب رند نے اپنے کھیل اور مہارت سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو شاہ زیب رند پر فخر ہے