لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیراعلی مریم نوازشریف نے ضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے کا ٹارگٹ مقررکردیا – محکمہ صحت کارڈیالوجی، نیورو، پیڈز اور دیگر ضروری اسپیشلسٹ کی ٹریننگ کا پلان طلب کرلیا-مریضوں کی ضروریات کے مطابق ڈاکٹرز کی اسپیشلائزیشن پر فوکس کرنے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا- ضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے لئے خصوصی پیکیج کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔دور درازاسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ضرورت پوری کرنے پر زور دیاگیا۔اضلاع میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے فوری درکار طبی آلات کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5مراحل میں کیتھ لیب فراہم کرنے کا جائزہ لیا۔ لاہور کے پی آئی سی، گنگارام، میواسپتال، خواجہ صفدر میموریل اسپتال سیالکوٹ اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ وزیر آبادمیں مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ساہیوال،فیصل آباد او رملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کیتھ لیب بنیں گی۔ بہاولپور او رراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ملتان نشتر اسپتال میں کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔گوجرانوالہ اسپتال اور نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کیتھ لیب قائم ہوں گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب کے اسپتالوں میں کیتھ لیبز کی فراہمی کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے یونیورسل ہیلتھ پروگرام میں بہتری لانے کے لئے تجاویز طلب کرلیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی، پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی،ایم پی اے ثانیہ عاشق، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری صحت، پرنسپل سیکرٹری او ردیگر حکام بھی موجود تھے۔