کراچی ( نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی کاروائی میجعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتارکر لیا گیا گرفتارملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کے نام سے ہوئی ہےملزم فلائٹ نمبر G9-548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا زرائع کے مطابق امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا جس پرمشکوک معلوم ہونے پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا ملزم کے پاسپورٹ پر لگے عراقی ویزہ پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہ تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کیں ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے