: کراچی ( نمائندہ خصوصی)اے این ایف کی کراچی میں بڑی کارروائی میں الیکٹرانک کے سامان کی آڑ میں منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔کارروائی کراچی میں نرسری سٹاپ کے قریب واقع کوریئر آفس میں کی گئی۔پشاور سے بھیجے گئے پارسل میں موجود الیکٹرانک سامان سے 1 کلو 200 گرام چرس اور اسلحہ برآمد۔برآمد شدہ اسلحے میں 5 عدد نائن ایم ایم پستول 2 عدد 30 بور پستول اور 17 میگزین بمعہ 55 روند شامل۔برآمد شدہ اسلحہ اور منشیات بیٹری چارجرز اور جوسر مشینوں میں مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔پارسل کارخانوں مارکیٹ پشاور سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھااسلحہ اور منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔