بیروت ۔(مانٹرنگ ڈیسک )لبنان میں ایرانی سفیر پیجر دھماکے میں ایک آنکھ سے محروم ہو گئے ہیں ۔نیویارک ٹائمز (این وائی ٹی) نے ایران کے پاسداران انقلاب کے دو ارکان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امینی کی پیجر دھماکوں کی وجہ سے ایک آنکھ ضائع ہو گئی اور دوسری آنکھ شدید زخمی ہے۔گارڈز نے آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ سفیر کی چوٹیں اس سے کہیں زیادہ سنگین ہیں جو ابتدائی طور پر بیان کی گئی تھیں اور انہیں طبی طور پر علاج کے لیے تہران منتقل کیا جائے گا۔این وائی ٹی کی صحافی فرناز فصیحی نے پاسداران انقلاب کے ایک ممبر کے حوالے سے نے بتایا کہ پیجرز، بشمول سفیر کے استعمال کردہ، نے پھٹنے سے پہلے تقریباً 10 سیکنڈ تک بیپ کیا،جس سے کچھ متاثرین پیغام چیک کرنے کے لئے ڈیوائسز کو اپنی آنکھوں اور چہروں کے قریب لائے اور پیجرز میں دھماکے ہو گئے ۔ اس لیے بڑی تعداد میں آنکھوں میں شدید چوٹیں آئیں ۔ایرانی میڈیا نے کہا تھا کہ امینی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔