اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن (پی ایچ اے ایف )کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 57 واں اجلاس بدھ کو ہوا جس میں پی ایچ اے ایف اپارٹمنٹس کی سولرائزیشن سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ۔وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 57 ویں اجلاس کی صدارت کی۔مختلف ایجنڈا آئٹمز جن میں بجٹ کے تخمینوں، سرپلس فنڈز کی جگہ، کچلاک کوئٹہ منصوبے پر انفراسٹرکچر کا کام اور پی ایچ اے ایف اپارٹمنٹس کی سولرائزیشن پر سیر حاصل بحث اور فیصلے کیے گئے۔