اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کا بدھ کو یہاں وزارت خارجہ اسلام آباد آمد پر استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے نائب وزراء اعظم پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان تجارت، توانائی اور رابطوں سمیت کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔