کراچی( نمائندہ خصوصی )ربیع الاوّل وہ مبارک مہینہ ہے جس میں رب العالمین نے محسن انسانیت، پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمتِ مجسم بناکر اس خاکدان عالم میں بھیجا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی روشن تعلیمات اور نورانی اخلاق کے ذریعہ دنیا سے نہ صرف کفر و شرک اور جہالت کی مہیب تاریکیوں کو دور کردیا بلکہ لہوولعب، بدعات و رسومات اور بے سروپا خرافات سے مسخ شدہ انسانیت کو اخلاق و شرافت، وقار و تمکنت اور سنت و شریعت کے زیور سے آراستہ وپیراستہ کردیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کی سئینر اور مرکزی رہنما سردار عبدالقادر بلوچ 12 ربیع الاول موقع پر کیا۔انہوں نے اس موقع سردار عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ اس محسن اعظم کا حق تو یہ تھا کہ بحثیت ایک مسلمان کی ہماری مکمل زندگی سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اور اخلاقِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی جیتی جاگتی تصویر ہونی چاہئےتھی لیکن ہم کیسے مسلمان ہیں یہ ہم سب کو اچھی طرح پتہ ہے بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد میں زندگی کے جتنے لمحات بھی گذرجائیں وہ ہمارے لئے سعادت اور ذریعہٴ نجاتِ آخرت ہیں سردار عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ اللہ کریم ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیرت پاک پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین