واشنگٹن ۔(مانٹرنگ ڈیسک ):امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو میلر کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں امریکی نوجوان خاتون عائشہ نور کی ہلاکت کے حوالے سے اسرائیلی حکام کو حاصل ہونے والے نتائج اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو بے قصور ثابت نہیں کرتے ہیں۔العربیہ کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن اسرائیل کی مکمل تحقیقات سے مطمئن نہ ہوا تو وہ دیگر اقدامات پر غور کرے گا۔واضح رہے امریکی نوجوان خاتون عائشہ نور چند روز قبل مغربی کنارے میں اس وقت ہلاک ہو گئی تھی جب وہ اسرائیلی بستیوں کی آباد کاری کے خلاف ایک مظاہرے میں شریک تھی۔ عائشہ کے گھرانے نے ایک بیان میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کے قتل کے واقعے کی آزاد تحقیقات کرائی جائیں۔ گھرانے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اسرائیلی تحقیق کافی نہیں ہو گی۔