لندن( مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی محکمہ پولیس اور انسداد جرائم کی وزیر ڈَیم ڈایانا جونسن کا پرس ویسٹ مڈلینڈز میں برطانوی پولیس افسران سے ملاقات کے دوران چوری ہو گیا۔سالانہ اجلاس میں لیبر پارٹی کی خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ سماج مخالف رویے، چوری اور دکانوں میں چوری کی وبا کی لپیٹ میں ہے، کرمنل جسٹس سسٹم زوال کا شکار ہے۔چوری کے بڑھتے واقعات پر اس تقریر کے دوران ہی برطانوی وزیر کا پرس غائب ہوا جس کا انکشاف انہوں نے اجلاس کے بعد کیا۔پولیس کے مطابق جس ہوٹل میں اجلاس منعقد تھا وہاں سے ایک 56 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور پرس چوری کی تحقیقات جاری ہیں۔حالیہ برسوں میں برطانیہ میں چوری اور شاپ لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آفس آف نیشنل اسٹیٹسٹکس کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ میں احتتام پذیر ہونے والے سال کے دوران مجموعی جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی لیکن افراد سے بیگ اور موبائل فونز کی چوری کی وارداتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہےکانفرنس کے دوران ایک پولیس آفیسر نے اپنے خطاب میں وزیر کو بتایا کہ ملک کا کریمنل جسٹس سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔روئٹرز کے مطابق حال ہی میں برطانیہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ مجموعی طور پر جرائم میں کمی آرہی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے سال کے دوران لوگوں کا ذاتی سامان جیسے بیگ اور فون چوری ہونے والوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اپنی تقریر وزیر جانسن کا کہنا تھا کہ وہ پولیس افسران کو عوام کے منفی رویے سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرنا چاہتی ہیں، جیسے کہ شور، توڑ پھوڑ، اور ہراساں کرنا، جس میں پچھلے 10 سالوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واروکشائیر پولیس کا کہنا ہے اس واقعے کے سلسلے میں ایک 56 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد میں ضمانت پر رہائی ملی۔