کراچی (اسٹاف رپورٹر )پی پی رہنما رزاق باجواہ نے کے پی کے کی انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے کے پی کے کی نازک صورتحال پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت نے کے پی کے کی صورتحال اس قدر خراب کر دی ہے پہلے جھوٹے دھرنے دلوائے جاتے تھے اپنے کارکنان سے اج دفاعی اداروں کے سامنے خیبر پختون خواہ کی پولیس کو لا کھڑا کیا گیا ہے رزاق باجوا نے کہا کہ جس وقت خیبر پختون خواہ کی حکومت پی ٹی ائی کو دی جا رہی تھی میں نے اسی وقت اخباری بیانات اور ٹی وی انٹرویوز کے ذریعے وفاقی حکومت کو اگاہ کر دیا تھا کہ اگر پی ٹی ائی کو کے پی کے کی حکومت حوالے کی گئی تو ہم نے امن و امان کی صورتحال سنبھالنا مشکل ہو جائے گی لیکن میری باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا گیا اج خبر پختون خواہ میں صوبائی انتظامیہ کو دفاعی اداروں کے خلاف مظاہروں میں لایا جا رہا ہے فوج کے خلاف نفرتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت میں ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو صدر اصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخواہ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے جتنا جلد ہو سکے تحریک انصاف کا کے پی کے سے بوریاں بستر گول کر دیا جائے جتنے دن بھی خبر پختونخواہ میں پی ٹی ائی کی گورنمنٹ رہے گی وہ ملک اور صوبے کے لیے کسی صورت بہتری پیدا نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد ہی ملک کی معیشت کو اور تباہ کرنا تھا انہوں نے ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں سے خیبر پختونخواہ کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں سب سے پہلے پاکستان کے نعرے پر عمل کیا جائے اور خیبر پختونخواہ کی موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے وہاں گورنر راج نافذ کر دیا جائے.