نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک ):کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں ان کی عمر 72برس تھی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وہ 19 اگست سے نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں زیر علاج تھے جہاں انہیں نمونیا کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھاگیاتھا ۔سیتارام یچوری، ہندوستانی بائیں بازو کی سیاست کے ایک مضبوط لیڈر تھے۔ انہوں نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سی پی آئی-ایم کے پولٹ بیورو کے رکن اور 2005سے 2017 تک راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ سینٹ سٹیفن کالج اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم تھے ۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیئریر کا آغاز سٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا سے کیااور 1975 میں سی پی آئی ایم میں شمولیت اختیار کی۔KMS-Y