اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے بیرون مل اقتصادی امور اور تجارت کے وزرا کا 23 واں اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔یہاں پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس سے قبل 10 سے 11 ستمبر کو اسلام آباد میں سینئر حکام کے کمیشن کا اجلاس ہوا جس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرا کے 23 ویں اجلاس میں اپنائی جانے والی دستاویزات پر بات چیت کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ دو روزہ وزارتی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک باقاعدہ سالانہ طریقہ کار ہے اور اسلام آباد میں آئندہ ہونے والے سربراہ اجلاس کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔