اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر بھی موجود تھے۔ملاقات میں سندھ کPost
مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں سندھ کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔