غذر(نمائندہ خصوصی ) غذر کے گاﺅں شیر قلعہ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8ہو گئی۔ڈپٹی کمشنر غذر کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے محکمہ برقیات کے 6 ملازمین محفوظ ہیں۔
ڈی سی غذر نے کہا کہ گزشتہ روز گاﺅں شیر قلعہ میں لینڈسلائیڈنگ سے متعدد مکانات اور 2بجلی گھر سیلابی ریلے کی زد میں آگئے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے محکمہ برقیات کے 6ملازمین بھی لاپتہ ہو گئے تھے۔