نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)فارن افیئر کمیٹی ری پبلکن کی رپورٹ میں افغانستان سے انخلا میں بدنظمی کی ذمہ داری صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس پر عائد۔ افغانستان سے جلد بازی میں انخلا کے دوران سات ارب ڈالر کا اسلحہ اور 57ملین ڈالرز طالبان کے لیئے چھوڑ گئے ۔۔ زلمے خلیل زاد اپنے طور پر خود فیصلے کررہے تھے۔زلمے خلیل زاد نے افغان حکومت کو مذاکرات سے باہر رکھ کر افغان حکومت اور امریکی اتحادیوں کی پوزیشن کمزور کی۔طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیئے۔ افغانستان پھر دہشتگروں کی جنت بن چکا ہے جہاں طالبان القاعدہ اور آئی ایس ایس متحرک ہیںافغان انخلا سے افغان عوام کو لگا کہ ان کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ امریکا نے افغان عوام اور اپنے اتحادیوں کو طالبان اور آئی ایس ایس سے محفوظ رکھنے کا وعدہ کیا تھاافغان انخلا جس طرح کیا گیا اس ے امریکہ کا عالمی امیج پر برا اثر پڑا ہے