کراچی(کرائم رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں حالیہ دنوں،عید الاضحی اور اسکی تعطیلات کے دنوں میں صوبائی سطح پر ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹری سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز نے انڈس ہائی وے سمیت نیشنل ہائی ویز/موٹرویز پر ٹریفک کی روانی، ٹریفک کنٹرولنگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے موٹروے پولیس کے مجموعی اقدامات اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بھی ٹریفک زونز/اضلاع/ٹریفک سیکشنز کے لحاظ سے شہر میں ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیئے اختیار کیئے گئے اقدامات اور دیگر ضروری تفصیلات کا احاطہ کیا۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سندھ کے مختلف اضلاع باالخصوص ہائی ویز اینڈ موٹرویز،مرکزی شاہراہوں سے ملحقہ آبادیوں میں موجود مویشی منڈیوں کے مقامات پر نا صرف ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مویشی منڈیوں کا پھیلا مذکورہ شاہراہوں تک ہر گز نہ ہو۔جسکا مقصد ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اور ٹریفک کے دبا میں اضافہ نہ ہونے دینا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ تمام مویشی منڈیوں کے لیئے پارکنگ لاٹس مختص کرنے اور ایسے تمام لاٹس پر ٹریفک اور متعلقہ پولیس کی ڈپلائمنٹ کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ انکے تحفظ کو بھی ممکن بنایا جاسکے۔