اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):سبکدوش ہونے والے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے وزارت خارجہ میں منگل کی رات ہونے والے الوداعی استقبالیہ میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ سبکدوش ہونے والے سیکرٹری خارجہ نے اپنے خطاب میں ان تمام سفیروں اور باسز کو یاد کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔سائرس سجاد قاضی نے اپنے کیرئیر کے دوران مختلف اوقات میں اپنے عملے کے ارکان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیا اور ان کی مدد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ان کے ساتھ خارجہ سیکرٹری کے دفتر میں کام کیا۔ سبکدوش ہونے والے سیکرٹری خارجہ نے ان تمام وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا